اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

نیشنز کپ ہاکی فائنل، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

کوالالمپور (اے ون نیوز)نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

کوالالمپور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گولز سے شکست دی۔

پہلا کوارٹر:
پہلے کوارٹر کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0 کے مقابلے میں 2 گول کی برتری حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کوسلیٹ اسکاٹ نے پہلا جبکہ ہیہا سیم نے دوسرا گول اسکور کیا ہے۔

دوسرا کوارٹر:
نیوزی لینڈ نے دوسرے کوارٹر کا آغاز 0-2 کی برتری کے ساتھ کیا۔ لیکن ٹھامس ڈائلان، فنڈلے شان اور بوائیڈ اسکاٹ نے ٹیم کی جانب سے گول کر کے کوارٹر کے اختتام تک برتری کو 0-5 تک بڑھا دیا۔

تیسرا کوارٹر:
تیسرے کوارٹر کا آغاز نیوزی لینڈ نے 0-5 کی برتری کے ساتھ کیا۔ تاہم، پاکستان کے حیات ذکریا نے گول اسکور کر کے ٹیم کا کھاتا کھولا اور برتری کو کم کیا۔

چوتھا کوارٹر:
چوتھے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے کوسلیٹ نے میچ کا دوسرا انفرادی جبکہ ٹیم کا چھٹا گول اسکور کیا جس کے بعد پاکستان نے پینالٹی کورنر پر میچ کا دوسرا گول اسکور کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button