اہم خبریںتازہ تریندنیا

کیا ایران نے ایٹمی ریکٹر پر حملے سے پہلے کچھ منتقل کیا تھا؟سیٹلائٹ تصویر سامنے آ گئی

تہران(اے ون نیوز ) ایران کی اہم ترین جوہری تنصیب ’ فردو‘ پر امریکی بنکر بسٹر بموں سے حملے سے قبل کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئی ہیں، جن میں غیر معمولی ٹرکوں کی سرگرمی دیکھی جا سکتی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق 19 اور 20 جون کو حاصل کردہ اعلیٰ معیار کی سیٹلائٹ تصاویر میں زیرِ زمین ایندھن افزودگی مرکز کے داخلی راستے کے قریب غیر معمولی نقل و حرکت نظر آتی ہے، جہاں کئی ٹرک اور گاڑیاں سرگرم دکھائی دیتی ہیں۔

میکسر کمپنی کی فراہم کردہ ان تصاویر میں 16 بڑے مال بردار ٹرک ایک قطار میں سرنگ کے داخلی راستے کی طرف جانے والی سڑک پر کھڑے نظر آتے ہیں۔ بعد ازاں ان میں سے اکثر ٹرک تقریباً ایک کلومیٹر شمال مغرب کی سمت منتقل کر دیے گئے۔

تصاویر میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد ٹرک اور بلڈوزر تنصیب کے مرکزی گیٹ کے قریب موجود ہیں، جن میں سے ایک ٹرک سرنگ کے داخلی مقام کے بالکل ساتھ کھڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button