پاکستانتازہ ترینکھیل

فیفا ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل، ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

دوحہ(اے ون نیوز)فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

ارجنٹینا کی جانب سے لائنل میسی نے 34 ویں منٹ میں پنلٹی پر گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو جولین الواریز نے 39 ویں منٹ میں د±گنا کر دیا۔

69 ویں منٹ میں الواریز نے تیسرا گول کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا اور برتری مزید بڑھا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button