اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

امریکی فوج کا اہلکار برطانیہ میں گرفتار،الزام بھی سامنے آ گیا

لندن(اے ون نیوز) امریکی فوج کے سینئر اہلکار کو روس کیلئے جاسوسی کے الزام میں برطانوی انسداد دہشتگردی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق41 سالہ سینئر فوجی اہلکار کو منگل کے روز گلاسٹر کے قریب سے حراست میں لیا گیا، انسداد دہشتگردی پولیس لندن کے مطابق گرفتاری نیشنل سکیورٹی ایکٹ 2023 کی دفعہ ایک اور دفعہ 3 کے تحت عمل میں آئی۔

اس قانون کی دفعہ ایک کا تعلق خفیہ معلومات حاصل کرنے یا افشا کرنے جبکہ دفعہ تین کا تعلق کسی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی معاونت کرنے سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں گلاسٹر شائر میں دو مقامات پر تلاشی کا عمل بھی شروع کردیا، انسدادِ دہشتگردی پولیس نے کہا کہ یہ گرفتاری کسی دوسری جاری تحقیقات سے منسلک نہیں۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ اس اہم گرفتاری کا تعلق جاسوسی کے الزامات سے ہے جو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button