اہم خبریںپنجابتازہ ترین

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا

اسلام آباد(اے ون نیوز) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے پنجاب پولیس کا ایلیٹ فورس پروٹوکول واپس لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو واپس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس دیگر وفاقی وزرا سے بھی ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ وفاقی وزرا کو پنجاب آمد پر صرف عارضی پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔

چوہدری سالک حسین نے بھی ایلیٹ فورس کا پروٹوکول واپس لیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ اس سے قبل ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول ان کے ہمراہ تعینات رہتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button