اہم خبریںتازہ ترینشوبز

معروف کامیڈین لکی ڈیئر کی حالت تشویشناک، کومہ میں چلے گئے

لاہور(اے ون نیوز )معروف کامیڈین لکی ڈئیر کومہ میں چلے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف کامیڈین جو کہ تشویشناک حالت میں میو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں کومہ میں چلے گئے ۔ اہل خانہ کے مطابق لکی ڈیئر کے گردے، جگر اور معدہ ناکارہ ہو چکے ہیں، لکی ڈیر40 سال سے تھیٹر، ٹی وی اور فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں، انہوں نے سیکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

نامور کامیڈین امان اللہ خاں مرحوم انہیں اپنا پسندیدہ اداکار کہاکرتے تھے وہ پچھلے آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی معروف کامیڈین لکی ڈئیر شدید حالت کے باعث میوہسپتال میں زیرعلاج رہے تھے۔ اداکار لکی ڈیئر پچھلے چالیس سال سے شوبزکے ساتھ وابستہ ہیں،انہوں نے سینکڑوں ڈراموں اورفلموں میں فن کامظاہرہ کیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button