
اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر،سابق سپیکر اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ان کی اہلیہ بشری بی بی اور ہماری ٹاپ قیادت اس وقت جیل میں ہے نو مئی کے بعد ہمارے لوگوں کے خلاف 64000 ایف آئی آرز ہوئیں، 34000 ہزار لوگ گرفتار ہوئے.
اسد قیصر نے کہا ہمارا چھوٹے سے چھوٹا ورکر کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے جو ظلم سے بچ سکا ہو، جس کی چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی نہ ہوئی ہو گھریلو خواتین کی بے حرمتی نہ ہوئی ہو پھر بھی ہم کہتے پاکستان زندہ باد کیونکہ یہ پاکستان ہمارا ہے۔
آپ نے کیا کیا عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا، سولہ سیٹوں والی پارٹی کو حکومت بنا کر دے دی عوام کا ووٹ پر اعتماد ختم ہوچکا ہے؟
سلمان اکرم راجہ نے کہا ہم کوئی دیوانے نہیں باشعور لوگ ہیں ہم سب سمجھتے ہیں عوام عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے تو اس کی کوئی وجہ ہے ۔
اس دن دو منسٹر بیٹھے اور کہا کہ جی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی ، اوئے تم کون ہوتے ہو ؟ تم دو ٹکے کے کرائے کے ملازم ہو ملاقاتیں قانون و آئین کے مطابق ہوںگے.
کچھ اصول ہیں جو پوری دنیا نے اپنا لیے ہیں پاکستان آج پوری دنیا سے پیچھے کھڑا ہے جب سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ کے خلاف فیصلہ دیا، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دیں اس کی پاداش میں چھبیسویں اور ستائیسویں ترمیم کے ذریعے ایک ذیلی عدالت بنا دیا گیا، آج اس ملک میں زباں بندی کا عالم ہے کوئی بھی کھل کر بات نہیں کر سکتا۔ ایمان مزاری اس کے شوہر حادی ہمارے سامنے مثال ہے وہ مظلوم کی آواز بنے ان کے ساتھ کیا ہورہا؟ .
میں نے تیس سال عمران خان کے ساتھ گزارے ہیں، عمران خان اس ملک کا قومی ہیرو ہے، اگر آج کوئی کہتا ہے کہ عمران خان سیکیورٹی رسک ہے تو میں اس کی سخت مذمت کرتا ہوں، عمران خان نے اس ملک کو عزت بخشی ہے،
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کچھ اصول ہیں جو پوری دنیا نے اپنا لیے ہیں پاکستان آج پوری دنیا سے پیچھے کھڑا ہے جب سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ کے خلاف فیصلہ دیا، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دیں اس کی پاداش میں چھبیسویں اور ستائیسویں ترمیم کے ذریعے ایک ذیلی عدالت بنا دیا گیا، آج اس ملک میں زباں بندی کا عالم ہے کوئی بھی کھل کر بات نہیں کر سکتا۔ ایمان مزاری اس کے شوہر حادی ہمارے سامنے مثال ہے وہ مظلوم کی آواز بنے ان کے ساتھ کیا ہورہا؟




