
آسٹریا(اے ون نیوز)یورپی ملک آسٹریا کی پارلیمنٹ نے اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
خبرایجنسی کے مطابق حزب اختلاف کی جماعت گرین پارٹی نے پابندی کے خلاف ووٹ دیا اور اسے غیر آئینی قرار دیا۔
قانون کے تحت خلاف ورزی کی صورت میں 800 یورو تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
انسانی حقوق تنظیموں اور ماہرین نے آسٹریا حکومت کے اقدام کو امتیازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام معاشرے کی تقسیم کو مزید گہرا کر سکتا ہے۔
آسٹریاکی حکومت نےرواں سال اس پابندی کی تجویز پیش کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ پابندی کا مقصد لڑکیوں کو ظلم سے بچانا ہے۔
آسٹریا میں اس سے قبل 2019 میں بھی 10 سال سے کم عمر لڑکیوں کے اسکارف پہننے پر پابندی لگائی گئی تھی۔




