لندن(اے ون نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لندن میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی جو آڈیو لیکس سامنےآئی ہیں وہ انتہائی سنگین ہیں.
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سے گفتگو کی آڈیو لیکس کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔
نواز شریف کا کہنا ہے ک اعلیٰ عدالت کے جج کے بارے میں اس سے زیادہ سنگین باتیں کیا ہو سکتی ہیں؟ یہ معاملہ بھی سپریم جوڈیشل کونسل کو نہیں بھیجنا تو پھر کیا کرنا ہے؟
قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا اگر ان کا نام نہیں بھیجنا تو میرا نام بھیج دیں، پہلے بھی مجھ پر اتنے الزامات لگائے گئے ہیں ایک نیا الزام بھی لگ جائے تو کیا فرق پڑتا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پرویز الٰہی کی جو آڈیو لیک سامنے آئی ہے اس کا ہر سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔