اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

9 مئی کیس، ڈاکٹر یاسمین، اعجاز چودھری کو سزا سنا دی گئی، شاہ محمود قریشی بری

لاہور (اے ون نیوز) انسداد دہشت گردی لاہور نے نو مئی کیس میں ڈاکٹر یاسمین، محمود الرشید، اعجاز چودھری، عمر چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کو جی او آر گیٹ پر توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے کا کوٹ لکھپت جیل میں محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی جبکہ شاہ محمود قریشی کو جی او آر گیٹ توڑنے کے مقدمے سے بری کردیا۔

دوران ٹرائل ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے، پراسیکیوشن کی جانب سے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا۔

دوران ٹرائل چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا، تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمے کا چالان پیش کررکھا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button