اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہور،جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونا لے کر غائب ہونے والا تاجر اپنی سوتیلی ماں سے بھی ہاتھ کرگیا

لاہور (اے ون نیوز)لاہور کے علاقے اچھرہ جیولری مارکیٹ سے ساتھی تاجروں کا 20 کلو سونا غائب ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ۔

ملزم وسیم اختر نے صرف تاجروں کو چونا نہیں لگایا بلکہ اپنی سوتیلی والدہ کے ساتھ بھی ہاتھ کیا ہے۔ ملزم اپنی سوتیلی والدہ کا بھی ڈھائی کلو سے زائد سونا لے کر غائب ہو گیا، جس پر اچھرہ تھانے میں ان کی سوتیلی والدہ کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق وسیم اختر کے پاس ڈھائی کلو سے زائد سونا امانت کے طور پر رکھا گیا تھا، جس کی مالیت 7 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ سونا واپس نہ ملنے پر پولیس سے رجوع کیا ۔

اچھرہ جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونا غائب ہونے کے کیس میں اب تک مجموعی طور پر سات مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ تاہم نامزد ملزم وسیم اختر تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

پولیس نے ملزم کی ٹریول ہسٹری حاصل کر لی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button