اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لکی مروت،موٹر سائیکل سواروں کی ٹریفک پولیس پرفائرنگ،3 اہلکار شہید

لکی مروت(اے ون نیوز)لکی مروت میں سرائےنورنگ کےقریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سرائےنورنگ کےقریب مسلح افراد کی جانب سے ٹریفک پولیس پرفائرنگ کی گئی،فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ شہید ہونےوالوں میں سرائے نورنگ ٹریفک انچارج جلال خان،سپاہی عزیزالہ اور سپاہی عبداللہ شامل ہیں،ٹریفک اہلکار بنوں لکی سڑک پر معمول کی ڈیوٹی پرموجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ہیں،جن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button