
لاہور(اے ون نیوز)کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی خاتون اور بچوں کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی۔
صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں کے قریب ڈمپنگ سائٹ سے خاتون اور بچے کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون اور بچہ ماں بیٹا ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت سونیا اور بچے کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق خاتون اپنے بھائی کی گھر جوڑے پل کے قریب رہنے آئی تھی ۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون گھر سے سودا سلف لینے گئی اور لاپتا ہوگئی ۔ نامعلوم قاتل نے خاتون اور اس کے بیٹے کو قتل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مناواں میں ڈمپنگ سائٹ سے خاتون اور بچے کی لاشیں برآمد ہوئی تھی۔ دونوں لاشیں کچرے کے ڈھیر سے ملی تھیں جنہیں قبضے میں لے کر پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔




