اہم خبریںتازہ ترینکھیل

سلمان علی آغا کی جگہ کو ن کپتان؟ اہم نام سامنے آگیا

لاہور(اے ون نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتانی میں تبدیلی کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ حالیہ نتائج کے بعد قیادت کے معاملے پر سنجیدگی سے غور شروع ہو چکا ہے، ان کے مطابق موجودہ کپتان سلمان علی آغا کی کارکردگی اور ٹیم کے محدود نتائج نے سوالات کو جنم دیا ہے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر شاداب خان کا نام بطور ممکنہ کپتان زیرِ غور آ رہا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں بھی شاداب خان کو قیادت سونپنے کی خواہش تھی، تاہم اس وقت وہ انجری کے باعث دستیاب نہیں تھے۔

کرکٹ حلقوں میں جاری بحث کے دوران کپتانی کی تبدیلی سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا، تاہم ٹیم کی مستقبل کی حکمتِ عملی پر غور جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button