اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ پر 1 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

لندن (اے ون نیوز ) برطانیہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان پر تیز رفتاری پر 1 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما خان نےاپنے نام رجسٹرڈ کار حد رفتار سے تیز چلائے جانے پر پولیس خط کا جواب نہیں دیا تھا۔

جمائما خان کا مؤقف ہےکہ’’ گھر میں تزین و آرائش کا کام جاری تھا، پولیس کا خط بلڈر سےکم ہوگیا، اکتوبر تک مجھے پولیس کے خط کا علم ہی نہیں تھا، جیسے ہی خط ملا فارم بھر کر بھیج دیا تھا۔میری کار بلڈر چلا رہا تھا، قصور وار مجھے ٹھہرادیا گیا۔‘‘

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر جرمانہ عائد ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button