اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

"آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے سے” صحافی کے سوال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا جواب

اسلام آباد (اے ون نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صحافی سے گفتگو کے دوران ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے سے "۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر کڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ شبر زیدی نے ملک کا بیڑا غرق کیا، سب کو پتہ ہے۔ شبر زیدی اربوں روپے کا ری فنڈز دے کر چلا گیا، اسے جیل میں ہونا چاہیئے تھا۔

صحافی کے سوال پر کہ موجودہ معاشی صورتحال پر حکومت کی کیا حکمت عملی ہے؟ وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ آج 4 بج کر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کروں گا۔ اس سوال پر کہ کیا آپ استعفیٰ دینے جا رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ ” آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے سے "۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button