لاہور(اے ون نیوز)تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن علی بلال اور ظل شاہ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ظل شاہ کو ہسپتال لانے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ جیل روڈ پر واقع ایک دفتر سے خون آلود گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس کےمبینہ تشدد سے پاکستان تحریک انصاف کا ایک کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ جان کی بازی ہار گیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ظلِ شاہ کو پولیس حراست میں قتل کیا گیا ہے۔جبکہ پنجاب حکومت نے اس الزام کی تردید کی تھی۔
پولیس کی جانب سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالے رنگ کی گاڑی میں دو افراد ظل شاہ کو ہسپتال لے کر آئے۔