اہم خبریںذرا ہٹ کے

نمازتراویح کے دوران بلی امام کے کندھوں پر چڑھ گئی..ویڈیو دیکھیں

لندن(اے ون نیوز)نماز تروایح کے دوران امام مسجد کے کندھوں پر بلی چڑھ کر بیٹھ گئی تاہم امام نے قرأت جاری رکھی، یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو افریقی ملک الجزائر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام نماز تراویح کے دوران قرأت کر رہے ہیں اور اچانک بلی ان کے اوپر چڑھنا شروع کردیتی ہے۔

امام کو اس دوران بلی کو گرنے سے بچانے کیلئے اپنے ہاتھ سے سہارا دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، پھر بلی امام کے کندھے پر چڑھ کر بیٹھ جاتی ہے اور امام قرأت جاری رکھتے ہیں۔


کچھ دیر کندھے پر بیٹھے رہنے کے بعد بلی چھلانگ لگاکر وہاں سے چلی جاتی ہے اور امام رکوع میں چلے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button