اسلام آباد(اے ون نیوز) وفاقی کابینہ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں خواجہ آصف، رانا تنویر، ایاز صادق، امیرمقام، مرتضٰی جاوید عباسی، رانا ثنااللہ، مصدق ملک، اسعد محمود، شاہ زین بگٹی، ریاض پیرزادہ اور حنا ربانی کھرسمیت دیگر کابینہ اراکین شریک ہوئے۔
کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فنڈز سے متعلق فیصلے پر غور کیا گیا جس کے بعد کابینہ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور کرلی۔