تازہ ترین

لودھراں، آئل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں جاگھسا، 8 افراد جاں بحق

لودھراں(اے ون نیوز)لودھراں آئل ٹینکر سڑک کنارے خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں جاگھسا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسام بن اقبال کے مطابق حادثہ لودھراں کے علاقے کہروڑپکا چوک پرپیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ خانہ بدوش قانونی کارروائی نہیں چاہتے تاہم حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button