لاہور(اے ون نیوز)مظفر آباد میں جیپ کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان حافظ غلام میراں کوسپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ اچھرہ اڈا پر ادا کی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی،جس کے بعد اچھرہ کے قبرستان میں ہی تدفین کر دی گئی.
نماز جنازہ میں لیاقت بلوچ کے صاحبزادے سلمان بلوچ،صاحبزادہ حامد رضا سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی،گھر سے میت اٹھنے پر رقت آمیز مناظر ،والدین اپنے بیٹے کی میت والے تابوت کے ساتھ لپٹ گئے،بہنوں اور بھائیوں کے دلخراش بینوں نے ہر آنکھ اشکبار کر دی.
ابھی تک دریائے نیلم میں گرنے والے 8 نوجوانوں میں سے کسی کی بھی لاش نہیں مل سکی،جبکہ جیپ کو نکال لیا گیا ہے،3 زخمی نوجوانوں کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے جن میں سے ایک نوجوان زین لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ معین احمد اور ذیشان مظفر آباد کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں.