اسلام آباد(اے ون نیوز)جاوا آئی نامی سرمایہ کاری ایپلی کیشن نے پاکستانیوں کے اربوں روپے لوٹ لیے۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایک اندازے کے مطابق اس فراڈ ایپلی کیشن کے ذریعے پاکستانیوں سے 25ارب روپے کےقریب رقم لوٹی گئی ہے۔
جعلی ایپلی کیشن سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ انڈونیشیاء سے آپریٹ کی جا رہی تھی جو پاکستانیوں کو بھاری منافع کا لالچ دے کر سرمایہ کاری کی ترغیب دلاتی تھی۔
ایپ کو اب ’گوگل پلے‘ سے ہٹایا جا چکا ہے۔متعلقہ اداروں نے فراڈ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایس ای سی پی کی طرف سے یہ معاملہ گوگل کے ساتھ بھی اٹھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہری اپنی جمع پونجی سے محروم ہوچکے ہیں۔