اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جنگلی بلی اور بندر کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی گیلری میں بلی کے بچوں کی دبنگ انٹری

اسلام آباد (اے ون نیوز) پارلیمنٹ ہائوس جانوروں کو بھی بھا گیا ،جنگلی جانوروں کی آمد کے بعد بلی کے بچوں نے رونق بڑھا دی.

جنگلی بلی اور بندر کے آنے کے بعد اب پارلیمنٹ ہاؤس کی گیلری میں بلی نے بچے دے دیئے۔

گزشتہ ہفتےایک جنگلی بلی پارلیمنٹ ہاؤس کےاحاطےمیں دیکھی گئی تھی جس کے بعد اب خبر سامنے آئی ہے کہ بلی نے بچے دے دیئے ہیں۔

بلی کے بچوں کی آوازیں ہر گزرنے والے کی توجہ اپنی جانب کھینچنے لگی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک جنگلی جانورپارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا تھا،کچھ روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر ایک بندر آگیا تھاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button