اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

عمران خان کی لیگل ٹیم نے پولیس کو زمان پارک کے سرچ آپریشن کی اجازت دیدی

لاہور(اے ون نیوز) پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گھر کی تلاش کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کرلیے۔

پولیس کے مطابق گھر کی تلاشی کے لیے ایس پی رینک کا افسر اور خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ ہوں گی جس دوران گھرکے اندورنی اور بیرونی حصوں میں سرچنگ کی جائےگی جب کہ اس دوران کمشنرلاہورڈویژن بھی موجود ہوں گے۔

پولیس نے عمران خان کےگھر کے باہر اور اندر اہلکار تعینات کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ دوروز قبل نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے عمران خان کو زمان پارک میں موجود افراد کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور میں عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور اگر آئندہ 24 گھنٹے میں انہیں پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا تو کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button