اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

عمران خان نے بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی رہنماؤں کو اہم ہدایت کر دی

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤں کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان سے بیرون ملک مقیم رہنماؤں نے رابطہ کیا ہے جنہیں عمران خان نے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔مخدوم طارق، زلفی بخاری اور شہبازگل سمیت دیگر رہنماؤں کو 2 ہفتے تک ملک واپس نہ آنےکی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نےکہا ہےکہ جب تک پارٹی معاملات ٹھیک نہیں ہوتے آپ وطن واپس نہ آئیں، پاکستان واپس آنےکی صورت میں آپ کو گرفتار کیاجاسکتا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی مخدوم طارق کا کہنا ہے کہ قیادت کی جانب سےحکم ملتےہی تمام رہنما وطن واپس آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button