اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

کور کمانڈر ہاﺅس حملہ کیس، انسدادہشتگردی عدالت کا سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم

لاہور(اے ون نیوز)انسدادہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں کمانڈنگ آفیسر کی کور کمانڈر ہاﺅس لاہور میں جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملوث16 ملزمان کی حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظورکرلیا،عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا،فیصلے میں کہاگیاہے کہ کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 7 ،3 اور9 کے تحت قصور وار پائے گئے ،ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ1952 کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے،پراسیکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا،فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ سپرٹینڈنٹ کیمپ جیل 16 ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے کمانڈرآفیسر کے حوالے کردے،16 ملزمان کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہوں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button