اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکشمیر

آزاد کشمیر اور شیخوپورہ میں ٹریفک حادثات ، 12 مسافر جاں بحق

لاہور(اے ون نیوز)آزاد کشمیر اور شیخوپورہ میں ٹریفک حادثات میں 12 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر میں ناڑکے مقام پر زائرین کی بس کھائی میں گر گئی،9 مسافر جاں بحق ہو گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں 35 سے زائد زائرین سوار تھے ،9 مسافر جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو ئے ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور منتقل کر دیا گیا۔

زائرین نیریاں شریف کے عرس سے واپس آ رہے تھے۔

اس کے علاوہ لاہور موٹروے ایم تھری فیض پور کے قریب مسافر بس الٹنے سے 3 مسافر جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔

موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق فیض پور انٹر چینج کے قریب الٹ جانے والی بس کو حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔

مسافر بس کوٹ ادو سے لاہور جا رہی تھی، میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button