اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

موٹروے پر خاتون کے ریپ کے الزام میں پولیس انسپکٹر گرفتار

لاہور(اے ون نیوز)سیالکوٹ پولیس نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ایک انسپکٹر کو موٹروے پر خاتون کے ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ کی رہائشی متاثرہ خاتون نے ڈسکہ پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں ڈسکہ آئی تھیں۔

خاتون نے مزید کہا کہ وہ سڑک کے کنارے رکشے کا انتظار کر رہی تھیں جب موٹروے پولیس کی ایک گاڑی ان کے پاس آکر رکی جس میں ایک افسر اور تین ملازمین تھے، اہلکاروں نے انہیں اس جگہ کی لفٹ دینے کی پیشکش کی جہاں وہ جانا چاہتی تھیں لیکن وہ انہیں موٹروے پر لے گئے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ ایف آئی آر میں نامزد کردہ انسپکٹر نے دیگر پولیس اہلکاروں کو بھیج دیا اور ان کا ریپ کیا۔شکایت گزار نے کہا کہ ڈسکہ پولیس نے ملزم کے خلاف ریپ کی ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے ریپ کی کوشش کی ایف آئی آر درج کی۔

متاثرہ خاتون نے شکایت کی کہ انہیں ہسپتال میں پانچ گھنٹے تک میڈیکولیگل معائنے کا انتظار کرنا پڑا، لیکن پولیس افسران کی ملی بھگت کی وجہ سے ان کا میڈیکل نہیں ہوا۔

ڈسکہ صدر پولیس نے موٹروے پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔سیالکوٹ پولیس کے ترجمان خرم شہزاد نے بتایا کہ پولیس نے انسپکٹر کو گرفتار کر لیا ہے اور کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔

خاتون نے وزیر اعلیٰ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں انصاف فراہم کری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button