اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور میں منشیات لے جانے والا ڈرون پکڑا گیا

لاہور(اے ون نیوز)سمگلنگ میں بھی جدت آ گئی، پولیس نے منشیات لے کر جانے والا ڈرون پکڑ لیا

لاہور میں منشیات لے کر جانے والے ڈرون کو پولیس نے پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں کاہنہ میں پیش آیا اور ڈرون کے ساتھ بندھی 6 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ڈرون اور منشیات کو قبضے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق منشیات سے بھرا ڈرون کہاں سے آپریٹ ہوا؟ کہاں جارہا تھا ؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button