اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

منی بجٹ،کن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(اے ون نیوز)مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بری خبر آ گئی،منی بجٹ میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا.

حکومت نے بین الااقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے 170 ارب روپےکے منی بجٹ سے قبل تمام اشیاء پر سیلزٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردی،سیلزٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبے میں بند تمام اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردیا گیا ہے، خوردنی تیل، بسکٹ، جام، جیلی، نوڈلز سب مہنگے ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں…حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

بچوں کے کھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں، خواتین کے لیے میک اپ کا سامان، شیمپو،کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ پربھی سیلزٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے،ہیئرکلر، ہیئر ریموورکریم اور ہیئرجیل پرسیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈز پر بھی سیلزٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے،اس کے علاوہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ ، گیجٹس، موبائل، اسمارٹ فونز اور آئی پوڈز پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

سیکڑوں الیکٹرونکس آئٹمز، ٹی وی، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی، جوسر، بلینڈرز، شیکرز اور دیگر الیکٹرونکس مشینری پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

گاڑیوں کے شیمپو،گاڑی چمکانے کی کریم اور دیگر سامان، پرفیوم اور برانڈڈ عطر پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button