اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف وفد سے کیا بات چیت کی؟ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد(اے ون نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے سوال کیا کہ آپ اس بات کی کیا ضمانت دیتے ہیں کہ ملک میں انتخابات وقت پرہوں گے اس پر آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ آئی ایم ایف ملک میں ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھتاہے۔

آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ ہم ایک حد سے زیادہ سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرسکتے۔

آئی ایم ایف وفد کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو بورڈ کاپاکستان کے سیاسی معاملات سے متعلق مؤقف کیا ہوگا اس کی پیشگوئی نہیں کرسکتے تاہم ایگزیکٹو بورڈ کے ڈائریکٹرز اپنی میٹنگ میں اپنا نقطہ نظر رکھیں گے، ایگزیکٹو بورڈ ممبران اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں اور آئی ایم ایف اسٹاف رپورٹ میں ان کا مؤقف شامل کر دیا جائے گا۔

وفد نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جس میں توقع ہے کہ اقتدار کی منتقلی وقت پر ہوگی، امید ہے کہ اس ڈیزائن کے تحت نگران سیٹ اپ آئین کے مطابق اپنی مدت کے دوران وقت پر انتخابات کرا دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button