اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شہباز شریف نے لیپ ٹاپ تقسیم کی دوران طالبعلم کو اپنی نشست پر بٹھا دیا

پشاور(اے ون نیوز)شہباز شریف نے لیپ ٹاپ تقسیم کی دوران طالبعلم کو اپنی نشست پر بٹھا دیا

اے ون ٹی وی کے مطابق پشاور میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے طالبعلم کو اپنی کرسی پر بٹھا کر حوصلہ افزائی کی۔

وزیراعظم نے آج پشاور میں طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور اس حوالے سے تقریب میں شرکت کی۔

لیپ ٹاپ کی تقریب میں ایک طالبعلم نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے طلبہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس لیپ ٹاپ کی بدولت محنت کر کے کل کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے۔

اسٹیج سے اترنے پر وزیراعظم نے نوجوان کو گلے لگایا اور اپنی کرسی پر بٹھا کر اس کی حوصلہ افزائی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button