اہم خبریںپاکستانذرا ہٹ کےسندھ

حیرت انگیز،ایک ہی دن پیدا ہونیوالے پاکستانی ماں باپ اور 7 بچوں کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

لاڑکانہ(اے ون نیوز)آئے روز دنیا بھر سے آپ حیرت انگیز خبریں سنتے اور دیکھتے ہوں گے،آج ہم سندھ کے ایک خاندان سے ملواتے ہیں جن کا نام ورلڈ ریکارڈ بک میں درج کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے انوکھا اور دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے اور قسمت نے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروادیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق لاڑکانہ کے امیر اور خدیجہ کی تاریخ پیدائش یکم اگست ہے جب کہ ان کے 7 بچے بھی مختلف سالوں میں اس ہی دن پیدا ہوئے یہاں تک کہ خدیجہ اور امیر کی شادی بھی 1 اگست 1991 میں ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق شادی کے ایک سال بعد ان کے گھر بیٹی کی پیدائش یکم اگست کو ہی ہوئی۔

لاڑکانہ کے اس خاندان میں شامل 7 بچوں کی عمریں 19 سے 30 سال کے درمیان ہیں جب کہ ان میں سے 2 بھائی اور 2 بہنیں جڑواں بھی ہیں، بڑی بیٹی کا نام سندھو ہے، اس کے بعد دو جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی جن کے نام سسی اور سپنا ہیں، پھر عامر، امبر اور دو جڑواں بیٹے عمار اور احمر ہیں۔

اس حوالے سے گھر کے سربراہ امیر کا کہنا تھا کہ اس وقت میری حیرانی کی انتہا نہ رہی جب میری بڑی بیٹی سندھو کی پیدائش بھی یکم اگست کو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہر بچے کی پیدائش پر میں اور خدیجہ ششدر ہی رہ جاتے تھے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہمارے لیے تحفہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ساتوں بچے قدرتی طور پر اسی تاریخ کو پیدا ہوئے، نہ ہی کوئی بچہ وقت سے پہلے پیدا ہوا اور ہی ان لوگوں نے اس قسم کی کوئی منصوبہ سازی کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ہی دن پر خاندان کے سب سے زیادہ افراد کی پیدائش کا ریکارڈ امریکا میں 5 بچوں کے پاس تھا جو 1952 سے 1966 کے درمیان 20 فروری کو پیدا ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button