اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

گلگت بلتستان میں سیاحوں سے بھری بس گہری کھائی میں جا گری

گلگت بلتستان(اے ون نیوز)لینڈ سلائنڈنگ اور خراب موسم کی وجہ سے دیا مر کے علاقے میں بس کا المناک حادثہ پیش آیا ہے.

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گر نے کے نتیجے میں 12 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ شاہراہ قراقرم میں تھلچی کے مقام پر پیش آیا ، ریسکیو حکام کے مطابق 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور مقامی رضاکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button