اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم جمعرات کو ہوگی

کوئٹہ (اے ون نیوز) پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم 20 جولائی بروز جمعرات ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا ، اجلاس کے دوران ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی جانب سے یکم محرم جمعرات کے روز ہونے کا اعلان کردیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں یوم عاشور 29 جولائی ہفتے کے روز ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button