اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سات ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

لاہور (اے ون نیوز)احتساب عدالت نے بڑے کیس کا بڑا فیصلہ سنا دیا،وزیراعظم اور ان کے صاحبزادے بری ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کردیا۔

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کر دیا، احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز کے علاوہ جویریہ ، رابعہ عمران سمیت تمام افراد کو بری کردیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس کی تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا الزام ثابت نہیں ہو سکا، ملزمان پر 7 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button