پنجابتازہ ترین

ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار موت، تحقیقات میں نیا انکشاف

لاہور ( اے ون نیوز ) پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی ) شارق جمال پراسرار موت کی تحقیقات میں نیا انکشاف ہو اہے.

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی شارق جمال کی لاش فلیٹ نمبر 104 اے تھانہ نشتر کی حدود میں پائی گئی جبکہ وہ ڈیفنس فیز فور میں رہائش پذیر ہیں اور انکی رہائش گاہ کو تھانہ ڈیفنس اے لگتا ہے ۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈیفنس اے ڈویژن پولیس نے ایک مرد اور ایک خاتون کو حراست میں بھی لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شارق جمال کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ انکی پراسرار موت کا مقدمہ انکی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، گھر سے دور نجی فلیٹ سے لاش کا بر آمد ہونا تحقیقات کا باعث بنا۔

واضح رہے کہ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلوے بھی تعینات رہے جبکہ وہ کچھ عرصہ قبل ہی گریڈ 21 میں ترقی کے لیے کورس کر کے آئے تھے اور ان دنوں آفیسر ان سپیشل ڈیوٹی ( او ایس ڈی ) تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button