پاکستانتازہ ترینسندھ

کراچی ،معمولی تلخ کلامی پر منشیات فروشوں نے 3سگے بھائیوں کو قتل کر دیا

کراچی(اے ون نیوز) کراچی کے علاقے گبول ٹاو¿ن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق نیو کراچی گبول ٹاﺅن ندی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ جن کی لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

عباسی شہید میں مقتولین کی شناخت نذر محمد، سعید محمد اور خیال محمد کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے تینوں سگے بھائی ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری تحقیقات اور شواہد کیلیے جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے تفتیشی حکام کو چودہ نائن ایم ایم جبکہ ایک بارہ بور کا چلا ہوا کارتوس برآمد ہوا۔

پولیس ذرائع نے واقعے کو بظاہر ذاتی دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی بیان جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تینوں بھائی چوکیداری کا کام کرتے تھے اور پیدل واپس گھر سہراب گوٹھ جارہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تینوں بھائیوں کی ندی کے قریب بیٹھے منشیات فروشوں سے تلخ کلامی ہوئی جس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

دوسری جانب اہل خانہ نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور نہ کبھی کسی سے کوئی تلخ کلامی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button