اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمن کا اسلام آباد والا گھر 30 منٹ میں سیل،اہل خانہ کو نکال دیا گیا

اسلام آباد(اے ون نیوز) مقامی انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمان کے اہل خانہ کو 30 منٹ کی مہلت دے کر گھر سیل کردیا۔

اسلام آباد انتظامیہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کو سیل کرنے آج صبح پہنچی، جہاں علاقہ مجسٹریٹ اپنی ٹیم کے ساتھ گھر کے باہر موجود رہے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

کارروائی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کے گھر جانے والے راستوں پر پولیس کے اہل کار الرٹ رہےجبکہ سڑک سے ان کی رہائشگاہ کی جانب جانے والی گلی کو بھی ناکا لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

کارروائی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کے اہل خانہ روانہ ہو گئے، جس کے بعد ڈی سی سی ڈی اے نے گھر کو سیل کردیا۔ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان کے اہلِ خانہ کو گھر خالی کرنے کے لیے صرف 30 منٹ کی مہلت دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button