اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستانی خلا نورد کیلئے 100 سے زائد اقسام کے خصوصی کھانوں کا اہتمام

بیجنگ(اے ون نیوز)چین کے خلائی اسٹیشن پر اب خلا باز صرف ستاروں سے ہی لطف اندوز نہیں ہوں گے بلکہ دیسی کھانوں کا مزہ بھی لیں گے، پاکستانی خلا باز کے لیے خصوصی طور پر 100 سے زائد اقسام کے حلال کھانے تیار کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز چین سے شنزو 24 مشن پر روانہ ہونے والے تین خلا بازوں میں ایک پاکستان کے ذیشان علی بھی ہیں، جن کے لیے خلا میں خصوصی طور پر دیسی کھانوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

اس خصوصی مینیو میں بیف نہاری، لیمب قورمہ، چنے اور چکن بٹر جیسے لذیذ پکوان شامل ہیں، خلائی اسٹیشن پر چھ افراد کے لیے خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں پاکستانی ذائقوں کی خوشبو زمین سے ہزارو ں کلومیٹر دور خلا میں بھی پہنچے گی۔

پاکستانی اور چینی خلا باز تقریباً ایک ہفتے تک خلا میں رہیں گے جہاں وہ مختلف قسم کے سائنسی تجربات اور ٹیکنالوجی ٹیسٹ انجام دیں گے۔

ڈرون حملوں کا خدشہ، برطانوی فضائیہ نے جنگی طیارے محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button