
واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکا نے 14 بڑے تجارتی شراکت داروں پر نئے درآمدی محصولات عائدکرنےکا اعلان کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ ٹیرف مینوفیکچرنگ کے مختلف شعبوں میں ضرورت سے زیادہ پیداواری صلاحیت اور پیداوار سے متعلق تحقیقات کے بعد عائدکیے جارہے ہیں۔
تحقیقات میں چین، یورپی یونین، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا،کمبوڈیا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ویت نام، تائیوان، بنگلادیش، جاپان اور بھارت شامل ہیں ۔
مختلف ممالک اور مصنوعات پر الگ الگ شرح سے ٹیرف عائد ہوں گے، چین پر سب سے زیادہ 40 فیصد تک ٹیرف عائد ہوگا جب کہ ویت نام پر 35 فیصد تک اور دیگر ممالک پر 20 یا 25 فیصد تک ٹیرف لاگو ہوگا۔
تاہم ان میں سے بعض ممالک پر ٹیرف کی شرح عملاً کم ہو جائےگی کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کچھ ممالک کے ساتھ ٹیرف کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنےکے معاہدے کر چکے ہیں۔
اس سے پہلے امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹرمپ کے سابقہ وسیع تجارتی ٹیرف کو مسترد کیا جاچکا ہے ۔




