اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اوراہلخانہ اس وقت کہاں ہیں؟

لاہور (اے ون نیوز )مرکزی ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے وفاقی دارالحکومت میں مولانا فضل الرحمان کے گھر کو سیل کرنے کیلیے آنیوالے اہلکاروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے تازہ ترین صورتحال شیئر کر دی اور کارکنوں کو’’ اہم ہدایات‘‘ جاری کر دیں۔

ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا گھیراؤ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ مولانا فضل الرحمان لاہور میں نظر بند ہیں، جبکہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کا پولیس کی جانب سے گھیراؤ اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ یہ ظلم کی انتہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے اہل خانہ کو مجبور کیا گیا کہ وہ آدھے گھنٹے میں گھر خالی کردیں ۔

اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی نے غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے احترام میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج مؤخر کیا، مگر حکومت نے اس تحمل کا جواب اشتعال انگیزی سے دیا۔ ہم امن چاہتے ہیں، حکومت تصادم پر کیوں تُلی ہوئی ہے؟ حکمران کس کے اشارے پر حالات خراب کر رہے ہیں؟حکومت فوری طور پر خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ بصورتِ دیگر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا ہی ظلم کریں جتنا کل خود برداشت کر سکیں!

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ انتظامیہ نے اہل خانہ کوگھر سے نکال کر گھر سیل کردیا ہے ،اہل خانہ روانہ ہوگئے ہیں ۔ظلم و جبر میں میاں شہباز شریف حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔

مرکزی ترجمان نےکہا کہ قائد جمعیت نے کارکنوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کارکن اشتعال میں نہ آئیں ،صبر وتحمل سے جبر کا مقابلہ کریں گے ۔کارکن پارٹی قیادت کی ہدایات کا انتظار کریں۔

مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button