فیصل آباد (اے ون نیوز)فیصل آباد کے علاقے جھمرہ میں مال گاڑی کی دو بوگیاں انجن ڈرائيور پیچھے بھول آیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق سانگلہ ہل سے آنے والی گاڑی کی بوگیاں جھمرہ اسٹیشن کے قریب الگ ہوئیں۔
ریلوےذرائع کا کہنا ہے کہ انجن ڈرائيور 3 کلومیٹر تک بوگیاں چھوڑ آنے سے لاعلم رہا، گارڈ نے فون کرکے بتایا۔
ریلوےذرائع کے مطابق بعدازاں بوگیوں کو جوڑ کر مال گاڑی کو روانہ کردیا گیا۔