اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے والے جج ہمایوں دلاور انگلینڈ روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی لندن ٹریننگ نامزدگی سے متعلق 4 اگست کا خط سامنے آیا ہے جس میں جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کی جوڈیشل ٹریننگ کے لیے نامزدگی کی۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جج فیضان حیدر کی جگہ ٹریننگ کے لیے جج ہمایوں دلاور کا نام شامل کیا جائے۔
جج ہمایوں دلاور 13 اگست تک لندن کی یونیورسٹی آف ہل میں ہونے والی ٹریننگ میں شریک ہوں گے۔