اہم خبریںتازہ ترین

یوم آزادی پر سیاسی جماعت کا جھنڈا لہرانے والوں کوپکڑنے کا حکم

لاہور(اے ون نیوز)یوم آزادی پر پاکستانی جھنڈے کے بجائے سیاسی پارٹی کا جھنڈا لہرانے والوں کو حوالات میں بند کیا جائیگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں یوم آزادی کے موقع پر سیاسی رنگ دینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی پارٹی کا پرچم لیکر سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

شاہراہوں پر سیاسی پر چم لہرانے والوں کیخلاف ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس خصوصی نظر رکھے گی۔

یوم آزادی کو قومی دن کے طور پر منائیں نہ کہ سیاسی رنگ دیا جائے ،اس حوالے سے لاہور میں ایس ایچ اوز اور ایس پیز کو خصوصی نظر رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button