لاہور(اے ون نیوز)ایشیا کپ کا میلہ سجنے کو تیار، ٹریفک کے متبادل روٹ سامنے آ گئے ہیں
لاہور ٹریفک پولیس نے ایشیاء کپ کےلئے فول پروف ٹریفک کی تیاریاں شروع کردیں،پہلا میچ 03 ستمبر، دوسرا 05 ستمبر اور تیسرا میچ 06 ستمبر کو کھیلا جائے گا.
سی ٹی او لاہور کے مطابق شائقین کرکٹ اور شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا، ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کم سے کم وقت کےلئے بند کیا جائے گا.
گورنمنٹ کالج فار بوائز، لبرٹی پارکنگ ایریا اور ایل ڈی اے سن فورٹ ہوٹل پارکنگ کےلئے مختص،میچز کے دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی،فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی.
مجموعی طور پر 01 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گیں،رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا.