اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

بجلی بلوں میں عوام کےلئے ریلیف،آئی ایم ایف نے پاکستان کو کیا جواب دیا؟ جانیں

اسلام آباد (اے ون نیوز) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی کے بھاری بلوں میں کمی کی تجاویز پیش کر دیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز سے رابطہ کیا اور بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے مختلف تجاویز پیش کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے پاکستان کے مؤقف پر بریفنگ لی اور بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے پاکستانی حکام سے تحریری پلان مانگ لیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آج شام تک آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے جولائی میں ٹیکس وصولیوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی، اگلے چند دنوں میں ایف بی آر حکام اور آئی ایم ایف کا دوبارہ رابطہ ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button