لاہور(اے ون نیوز)لاہور کے علاقے سمن آباد کے رہائشی نوجوان نے اپنی منگیتر سے مبینہ زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے منگیتر سے مبینہ زیادتی کے بعد نازیبا تصاویراورویڈیوز بھی بنائیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے اپنی منگیتر کو بلیک میل کرکے ڈھائی لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔
پولیس کے مطابق تھانہ ویمن پولیس میں متاثرہ لڑکی نے بیان بھی دیا ہے جس کے بنا پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔