مظفر آباد(اے ون نیوز)مظفر آباد میں رات کے وقت کار دریائے نیلم میں جا گری،حادثے کا صبح پتہ چلا
تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے،کار مظفرآباد سے گاؤں جھینگ جا رہی تھی ،کاررات کے وقت شدید بارش کے باعث دریائے نیلم میں جا گری.
کار کو صبح مقامی لوگوں نے دریا میں گرا ہوا دیکھا،مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے ایک خاتون کو زخمی حالت میں نکال لیا
مظفر آباد، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین مرد شامل.
اس حادثے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ رات کا وقت ہونے کی وجہ سے کسی کو پتہ نہیں چل سکا، صبح راہ گیروں کی نظر پڑنے پر حادثے کی اطلاع ملی۔