اہم خبریںتازہ ترین

لاہور ،داتا دربار کے قریب گزرنے سے روکنے پر ڈرائیور نے پولیس اہلکار پر ٹریکٹر چڑھا دیا

لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں ملزمان نے ٹریکٹر پر سوار ہو کر داتا دربار کے قریب گزرنے سے روکنے پر ڈرائیور نے پولیس کی اینٹی رائٹ فورس کے جوان پر ٹریکٹر چڑھا دیا۔

پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 5 افراد نے دربار جانے کیلئے بیریئر کراس کرنے کی کوشش کی جس پر کانسٹیبل سہیل نے انہیں روکا تو پانچوں افراد گالم گلوچ کرنے لگے اور ڈرائیور نے ٹریکٹر ٹرالی کانسٹیبل پر چڑھا دی۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل سہیل کی 3 پسلیاں اور دایاں بازو ٹوٹا گیا، ٹریکٹر ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button